لندن3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈزنے حکومتی توقع کے برعکس یورپی یونین سے باقاعدہ اخراج کے بعدیونین کے شہریوں کے لیے برطانیہ میں رہائش کے حق پر زور دیا ہے۔یورپی یونین کے حامی سیاست دانوں نے اسے ایک مثبت پیش رفت قراردیاہے۔
برطانیہ میں آئندہ ماہ یورپی یونین میں رہنے یا اس سے اخراج کے موضوع پر ریفرنڈم ہونے والا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی میں مقیم چند برطانوی شہری ان دنوں جرمن شہریت کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔یورپی یونین نواز حلقوں میں اس پیش رفت کو مثبت انداز سے دیکھا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ ایک الگ بات ہے کہ حکومت ہاؤس آف لارڈز کی اس ترمیم پر عملدرآمد کی پابند نہیں۔ بل میں ترمیم کو منظوری کے لیے ایوان زیریںیا ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا جانا ہے، جہاں قوی امکانات ہیں کہ اسے مسترد کیا جا سکتا ہے۔